ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ویلنٹائن ڈے پر دنیا کو اپنی محبوبہ سے ملوا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 17:23

ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ویلنٹائن ڈے پر دنیا کو اپنی محبوبہ سے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء)جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل میدان میں تو اپنی جارحانہ بلے باز ی کے لیے دنیا بھر میں مشہو ر ہیں تاہم اس کے ساتھ ساتھ وہ سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر اپنی سرگرمیوں کے باعث بھی شائقین کرکٹ کی نظروں میں رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں 36سالہ جمیکن بلے باز نے ویلنٹائن ڈے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے دنیا کو محبت کے اس عالمی دن پر اپنی محبوبہ سے ملوایا جو کوئی اور نہیں بلکہ ان کی گاڑی پورشے تھی ، اس کے اگلے ہی دن کرس گیل نے اسی گاڑی کے ہمراہ ایک اور تصویر اپ لوڈ کی تاہم اس کے کیپشن میں انہوں نے انتہائی مدبرانہ جملہ لکھا ۔

یاد رہے کہ کرس گیل اس وقت پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں تاہم ابھی تک وہ اپنے بلے بازی کے مکمل جوہر دکھانے میں ناکام رہے ہیں ۔