فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں،گلوکارہ شاہدہ منی

ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اس کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہو، جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے خود کو اپنے پرستاروں کے درمیان ہی رکھا ہے،خصوصی گفتگو

منگل 16 فروری 2016 17:44

فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں،گلوکارہ شاہدہ منی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں۔ اداکار خواہ وہ ٹیلی ویژن کا ہو، تھیٹر کا یا پھر فلم کا وہ اپنی اداکاری کے بل بوتے پر لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بناتا ہے۔ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہو۔ میں نے جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے خود کو اپنے پرستاروں کے درمیان ہی رکھا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ گلوکارہ شاہدہ منی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے کہا میوزک کو انہوں نے ہمیشہ ہی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تہوار آتے تو میں اس تہوار کی مناسب سے البم ریلیز کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں نے بیرون ممالک جاکر اپنی پرفارمنس کے زور پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکسانی فنکار بیرون ممالک میں پاکستانی ایمبسڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔

اندرون ملک ہو یا بیرون ملک لوگوں کا ہجوم فنکار کی ایک ایک حرکت کو نظرمیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کامیڈی کرے یا سنجیدہ اداکاری یا پھر گلوکاری تمام سطحوں پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت جیسے فلم انڈسٹری کے حوالے سے برصغیر کے سب سے بڑے ملک میں جھنڈے گاڑے ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ فنکار اپنے پرستاروں کے دل میں رہتا ہے اور کبھی نہیں چاہتا کہ اسکے مداح اسے دل سے نکال پھینکیں وہ آخری دم تک سراہا جانا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :