محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست خارج

منگل 16 فروری 2016 17:57

محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کرنے سے متعلق ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹ کھلاڑیوں محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست واپس لئے جانے پر خارج کردی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بینچ نے کرکٹ کمنییٹر احتشام الحق کی جانب سے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل عمر حنیف کچھی نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ کرپشن میں ملوث کھلاڑی محمد عامر دبئی میں جاری پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں حالانکہ ان پر پابندی عائد کی جانی چاہیے تھی انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں ۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لئے جانے پر خارج کرنے کا حکم جاری کیا ۔ واضح رہے کہ درخواست گزار نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں محمد عامر ، محمد آصف اور سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی

متعلقہ عنوان :