حکومت نے تعلیمی اداروں میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد کردی

منگل 16 فروری 2016 17:59

حکومت نے تعلیمی اداروں میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد کردی

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) حکومت نے تعلیمی اداروں میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں موبائل کیمروں کے ذریعے بچیوں کی تصاویر بناکر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی شکایات کے پیش نظر حکومت نے تعلیمی اداروں میں موبائل کیمرے لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کیساتھ ساتھ مختلف محکموں میں خواتین کی تصاویر کو نازیبا طریقے سے تیار کرکے فیس بک پر اپ لوڈ کرکے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے جس پر حکومت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچیوں کے سکولوں میں موبائل کیمرے لے جانے کی پابندی کے فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کرائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو باقاعدہ طور پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :