پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں سے ایک ٹیم پہلے مرحلے کے اختتام پر ایونٹ سے باہر ہو جائے گی

منگل 16 فروری 2016 17:59

پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اسلام آبادیونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں سے ایک ٹیم پہلے مرحلے کے اختتام پر ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے پلے آفمرحلے میں جگہ بنا لی ، وفاقی دار الحکومت کی ٹیم نے سات میچز کھیلے ، تین کامیابیاں سمیٹیں جبکہ اسے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو دبئی میں دو رنز اور شارجہ میں پانچ وکٹ سے شکست دی۔ مصباح الیون نیشارجہ میں لاہور قلندرز کے خلاف آٹھ وکٹ سے کامیابی سمیٹی۔پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دس دس پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے پشاور زلمی کو ہرانا ہو گا۔ دوسری طرف لاہور قلندرز کو آخری دونوں میچز میں فتوحات درکار ہیں۔ ۔