ثقلی لہریں دریافت کرنیوالے پاکستانی سائنسدانوں کو وزیراعظم کی مبارکباد
ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے آئن سٹائن کی بیان کردہ ثقلی لہروں(گریوی ٹیشنل ویوز)کا کھوج لگانے والی ٹیم میں شامل پاکستان کے دو سائنسدان نرگس ماول والا اور عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور دونوں سائنسدانوں کو پاکستانی طالب علموں کیلئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔ حال ہی میں ثقلی لہروں کی دریافت میں جہاں پاکستانی خاتون سائنسدان نرگس ماول والا کا نام لیا جارہا ہے وہیں اس تاریخی دریافت میں پاکستان کے ایک اور قابل فخر نوجوان سائنسدان عمران خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے نرگس ماول والا اورعمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سائنسدان پاکستانی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔(جاری ہے)
کش ثقل کی لہروں کے تعین کی کامیابی کا سہرا یوں تو کئی سائنسدانوں کے سر ہے تاہم پاکستانی نژاد پروفیسر نرگس ماول والا کی اس تحقیق میں نمایاں کردار کے علاوہ ایک اور پاکستانی نوجوان سائنسدان عمران خان بھی اس میں شامل رہے۔
اس اہم منصوبے میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں نے حصہ لیا جن میں جی ایس ایس آئی کے نوجوان سائنسدان بھی شامل ہیں۔پاکستانی نوجوان سائنسدان اس رپورٹ کے شریک مصنف تھے۔ جی سی سی آئی میں عمران خان دیگر نوعمر سائنسدانوں کے ساتھ گرے ویٹون پروجیکٹ کا بھی حصہ رہے ہیں اور وہ ریاضی، لوگریتھم ، ڈیٹا مائننگ اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی نژاد امریکی ماہر طبیعات نرگس ماول والا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سائنسدان عمران خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سائنسدانوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ہفتے میں منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.