ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے نئی ویمنز ٹینس ریکنگ جاری کردی، سیرینا ولیمز پہلے نمبر پر براجمان

جرمنی کی انجلیک کربر دوسری، رومانیہ کی سیمونہ ہیلپ تیسری اور ٹینس کوئن ماریہ شراپووا چھٹی پوزیشن پر موجود

منگل 16 فروری 2016 19:50

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے نئی ویمنز ٹینس ریکنگ جاری کردی، سیرینا ولیمز ..

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹینس رینکنگ جاری کردی۔ نئی رینکنگ میں پہلے نمبر پر امریکا کی سیرینا و لیمز کا قبضہ برقرار ہے، جبکہ سوئزرلینڈ کی بلینڈا 7 سال میں ٹاپ10 رینکنگ میں آنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئیں۔ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ویمن رینکنگ میں امریکا کی سیرینا وی لیمز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

(جاری ہے)

سیرینا ولیمز9245پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر، جبکہ جرمنی کی انجلیک کربر دوسری اور رومانیہ کی سیمونہ ہیلپ تیسری پوزیشن پر فائز ہیں۔اس کے علاوہ ٹینس کوئن ماریہ شراپووا کی چھٹی پوزیشن پر ترقی ہوگئی جبکہ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا سات سال میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں آنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئیں۔ بلینڈا تین ہزار تین سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں، جبکہ ڈبلز رینکنگ میں ٹائٹل پر ٹائٹلز جیتنے والی جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :