سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بلا لیا

منگل 16 فروری 2016 20:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے اپنے اگلے اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تمام وزارتوں کی بھرتیوں سے متعلق مکمل معلومات کے ساتھ بلا لیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو تمام ملازمین کی گریڈ اور صوبائی کوٹہ کے مطابق تفریق کر کے ڈیٹا مہیا کرنے کو کہا گیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سعد غنی کی زیرصدارت پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا اور اجلاس میں سینیٹر زآغا شہباز درانی،نہال ہاشمی،گل بشریٰ،وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب ،سیکرٹری پارلیمانی امور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

کمیٹی میں سینیٹر آغا شہباز درانی کے سوال کے جواب میں وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے اس کے 112ملازمین کی تفصیلات فراہم کی گئی۔سیکرٹری پارلیمانی امور کے جوابات کو مان لیا گیا لیکن کمیٹی ممبران نے فیصلہ کیا کہ صوبائی کوٹہ صحیح طور پورا کیا جا رہا ہے یا نہیں ،اس کو تفصیل سے تمام وزارتوں کے بارے میں دیکھا جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :