سرمائے داروں کی حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، راجہ پرویز اشرف
منگل 16 فروری 2016 20:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سرمائے داروں کی حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت ملک کی زراعت کو جان بوجھ کر تباہ کر رہی ہے۔ اپنی رہائشگاہ پر کسانوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے کسان سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوڈ سکیورٹی کو متعارف کرایا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ ملک گندم اور خوراک کے شعبے میں خودکفیل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے دوران دو مرتبہ خوفناک سیلاب آئے لیکن عوامی حکومت نے نہ صرف سیلاب کے متاثرین کی مالی اعانت کی بلکہ ملک میں خوراک کی کمی ہونے نہیں دی۔(جاری ہے)
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زرعی اجناس اور کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مگر کسانوں کو ان کی محنت کا پھل نہیں ملتا۔
آج کسان شدید معاشی بحران کا شکار ہیں اگر حکومت نے اس اہم مسئلے پر توجہ نہ دی تو ملک خطرناک خوراک کے بحران کا شکار ہو جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ نواز جب بھی حکومت میں آتی ہے کسان اور محنت کش مشکل حالات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی ناانصافی کی بات ہے کہ زراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے طبقے کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ زراعت کے شعبے پر خاص توجہ دے اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ ملک خوراک میں کمی جیسے بحران کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر کسانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ انصاف کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.