پیرامیڈیکس ہسپتالوں میں اہم حیثیت رکھتے ہیں،وائس چانسلر پمز

عملی مہارت ،ملازمین کی ترقی اورتعلیمی میدانوں میں ذمہ داریوں کے لیے پیرامیڈیکس کونسل کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل آل پاکستان پیرامیڈیکس محمد ارشد خان کاخطاب

منگل 16 فروری 2016 20:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی(پمز)کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے کہ پیرامیڈیکس اسپتالوں میں اہم حیثیت رکھتے ہیں،پورے ملک میں پیرامیڈیکس کی ایک اہم حیثیت اورمقام ہے یہ لوگ دن رات لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہے ہیں،ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کروں گا،وہ منگل کویہاں پیرامیڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے پمز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کررہے تھے،آل پاکستان پیرامیڈیکس کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہاکہ آج کا پیرامیڈیکس سٹاف اعلی تعلیم یافتہ ہے،عملی مہارت ،ملازمین کی ترقی اورتعلیمی میدانوں میں ذمہ داریوں کے لیے پیرامیڈیکس کونسل کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،تقریب سے ایڈمنسٹریٹر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی (پمز)ڈاکٹر الطاف،سرا ج الدین برکی،حاجی محمد حنیف،حاجی صفدرحسین،غلام حیدر،رضوان کیانی نے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :