حکومت نے بجلی چوری قوانین میں ترمیم کے بعد بجلی چوری کی سزائیں سخت کر دیں

منگل 16 فروری 2016 21:06

حکومت نے بجلی چوری قوانین میں ترمیم کے بعد بجلی چوری کی سزائیں سخت کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) حکومت نے بجلی چوری قوانین میں ترمیم کے بعد بجلی چوری کی سزائیں سخت کر دی گئی ہیں‘ اب بجلی چوروں کو 7 سال تک قید بامشقت سزا اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ کی سزا دی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی چور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ی کئے جائیں گے اور کنڈا لگانے والے کو 3 سال قید 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق گھریلو میٹر کی رفتار کم کرنے والے کو 2 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ اور کمرشل میٹر کی رفتار کم کرنے والے کو تین سال قید، 60 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ بقایاجات پر نادہندگان کی جائیداد بھی ضبط کی جا سکے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب گھریلو میٹر کا کمرشل استعمال بھی روکا جائے گا اور بجلی چوروں کو کنڈے ہٹانے اور میٹر لگوانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :