پاکستان سپر لیگ، میچز کو دلچسپ بنانے کیلئے دبئی کرکٹ گراونڈ کی باونڈری چھوٹی کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 21:22

پاکستان سپر لیگ، میچز کو دلچسپ بنانے کیلئے دبئی کرکٹ گراونڈ کی باونڈری ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں میچز کو دلچسپ بنانے کیلئے دبئی کرکٹ گراونڈ کی باونڈری چھوٹی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچز مکمل ہونے کے بعد تمام ٹیمیں اب دبئی پہنچ گئی ہیں جہاں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔ دبئی کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے میچز کو دلچسپ بنانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے گراونڈ کی باونڈریوں کو چھوٹا کر دیا گیا ہے۔ چاروں اطراف کی باونڈریوں کو کم کرکے 65 میٹر تک کر دیا گیا ہے۔