ارجنٹائن فٹبال لیگ ، میچ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر گولی مار کر قتل کردیا گیا
ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2016 21:24
کیمپو ڈی لا برائبیرا(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16فروری- 2016ء) ارجنٹائن میں مقامی فٹبال لیگ کے ایک میچ ریفری کو ریڈ کارڈ دکھانے پر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
ارجنٹائن کے صوبے کورڈوبا کے دارلحکومت کیمپو ڈی لا برائبیرا میں 14فروری کو کھیلے گئے میچ میں 48سالہ ریفری سیزر فلوریس نے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا جس کے فوری بعد مذکورہ کھلاڑی بھاگتا ہوا میدان میں آیا اور ریفری پر تین گولیاں چلائیں جو اسے سر ،گردن اور سینے میں لگیں جس سے اس کی فوری طور پر موت واقع ہوگئی ۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور تاحال فرار ہے جس کی تلاش کے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔ مذکرہ حملہ آور نے ایک اور کھلاڑی 25سالہ والٹر زراتے کو بھی سینے میں گولی ماری جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کا جارح مزاج بلے باز نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہو گیا
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.