پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 21:31

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں پاور پلے کے دوران سب ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ اس دوران لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں پاور پلے کے دوران سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ لاہور قلندرز نے 6 اوورز کے پاور پلے میں بنا کسی وکٹ کے نقصان کے 61 رنز بنائے۔