اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت حیاء واک کا انعقاد
کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہوتی ہیں،قومیں اسی وقت مٹتی اور فنا ہوتی ہیں جب ان کی تہذیبی شناخت مٹ جاتی ہے،مقررین کا خطاب
منگل 16 فروری 2016 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت حیاء واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے راجہ ارسلان ناظم کالجز اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد اور گوہر الرحمن اور دیگرکا نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے راجہ ارسلان ناظم کالجز اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہی ہوتی ہیں۔
نسل نو کی تربیت اور ایک اعلیٰ ومنظم ،پاکیزہ اور حیادار معاشرتی نظام کے لئے اسلامی تہذیب سے وابستگی نا گزیر ہے۔کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہی ہوتی ہیں۔ قومیں اسی وقت مٹتی اور فنا ہوتی ہیں جب ان کی تہذیبی شناخت مٹ جاتی ہے۔اسلام ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چا ہتا ہے جس کے ہر فرد میں حیا موجود ہو۔(جاری ہے)
معاشرے میں بڑھتے ہوئے اخلاقی جرائم اور بے راہ روی کے اسباب تلاش کرنے اور شرم و حیا،عفت و عصمت اور غیرت و حمیت کے اوصاف کو فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح سے مناسب اقدامات کی ضرورت ہے اسلامی تہذیب ہی معاشرے اورخاندان کی فلاح وبقا کی ضامن ہے لہٰذا اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے حکومت اور معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن جائے۔
گوہر الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر مسلم معاشرے کی بنیادی قدروں کو بدل کر ہندوانہ اور مغربی تہذیبی رنگ میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے ابلاغ کے تمام ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔ آزادء اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کے نام پر ملک میں فحاشی و عریانی کو فروغ دیا جارہاہے۔ اگر ملک میں بڑھتی ہوئی مغربی تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھنے کی کوشش نہ کی گئی تو نہ صرف ہمارا خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے گا بلکہ ہماری نئی نسل اسلامی تہذیب سے بے گانہ ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کسی بھی قوم کی بقاء اور شناخت اس کی تہذیبی قدریں ہی ہوتی ہیں۔ قومیں اسی وقت مٹتی اور فنا ہوتی ہیں جب ان کی تہذیبی شناخت مٹ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طاغوتی قوتیں اسلامی تہذیب اور قدروں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔اسلام ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا چا ہتا ہے جس کے ہر فرد میں حیا موجود ہو۔شرم و حیا انسان کی بہت سی خوبیون کی جڑ اور بہت سی برائیاں سے بچاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.