یونیڈو پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر تعاون فراہم کر رہا ہے ،اس مقصد کیلئے ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا جا رہا ہے

اقوا م متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے یونیڈو کے پاکستان میں نمائندہ عصام القرار ہ کاتربیتی ورکشاپ سے خطاب

منگل 16 فروری 2016 22:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) اقوا م متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے یونیڈو کے پاکستان میں نمائندہ عصام القرار ہ نے کہاہے کہ یونیڈو پاکستان میں توانائی کے جاری حالیہ بحران سے نمٹنے کیلئے نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ کاروباری و عوامی سطح پر بھی تعاون فراہم کر رہا ہے ،اس مقصد کیلئے ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا جا رہا ہے تا کہ نہ صرف توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے بلکہ ماحول کے تحفظ کیلئے بھی کر دار ادا کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ رو ز نسٹ میں بائیو ماس ٹیکنالوجی کے حوالے سے یونیڈو کے جی ای ایف منصوبہ کے تحت منعقد ہونیوالی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام یونیڈو نے نسٹ کے ادارے کا س این کے تعاون سے کیا گیا تھا ورکشاپ میں مختلف اداروں کے نا ن انجینئر نگ ماہرین کے علاوہ مختلف ایس ایم ایزکے نمائندوں ما ہرین تعلیم نے بھی شرکت کی جن میں خواتین کی بھی ایک بڑ ی تعداد شامل تھی ،ورکشاپ کا مقصد ان ماہرین کو موجودہ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ممکنہ ذرائعوں کی نشاندہی و انکے استعمال سے متعلق آگا ہی فراہم کر نا تھا بالخصوص اس حوالے سے با ئیو ما س ٹیکنالوجی کے استعمال و فوائد سے انہیں روشناس کروانا تھا ،اس وقت پاکستان توانائی کے شدید ترین بحران سے دو چار ہے جس کے باعث نہ صرف صنعتی ترقی بلکہ عوام کی زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تا ہم بائیو ما س ٹیکنالوجی جیسے منصوبوں کے استعمال سے ملکی ترقی و عوامی مسائل کے خاتمہ میں خاصی مد د مل سکتی ہے ،اس موقع پر بتا یا گیا کہ یونیڈو پاکستان میں مارکیٹ بیسڈ کلین ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ممکنات و امکانات کے بارے میں متعلقہ ماہرین کو تر بیت فراہم کر رہا ہے بالخصوص کسی بھی ترقی پذیر معیشت کے اہم جزو ایس ایم ایز اس کا خصوصی ہدف ہیں ،ورکشاپ سے خطاب کر تے ہو ئے نسٹ کے ادار ے کاس این کے پرنسپل ڈاکٹر بلال خان نے بائیو ماس کے حوالے سے یونیڈو کے اشتراک سے کی جانیولی کاوشوں پروشنی ڈالتے ہو ئے کہاکہ اس ضمن میں کاس این مختلف حوالوں سے یو نیڈو سے ملکر کام کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ با ئیوماس منصوبوں سے پاکستان کو ایس ڈی جیز،کیو ٹو پر ٹوکول اور پیرس معاہدے کے حوالے سے بھی خاصا تعاون میسر آ سکتا ہے تربیتی ورکشاپ کے مہمان خصوصی یونیڈوکے پر و ریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر آصف رضا نے کہاکہ پائیدار صنعتی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ پائیدار توانائی کی سپلائی نہ ہو انہوں نے اس ضمن میں با ئیوماس ٹیکنالوجی کو پاکستان میں جاری توانائی بحران سے نمٹنے میں انتہائی مفید قرار دیا انہوں نے کہاکہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس سے بایؤ ماس گیسفکیشن کو سمجھنے اور اس حوالے سے امکانات و ممکنات کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکتی ہے انہوں نے اس حوالے سے کاس این کی جدید ترین لیبارٹریز کا حوالے دیتے ہو ئے کہاکہ ان میں متبادل توانائی کے حوالے سے سٹیٹ آف دی آر ٹ سہولیا ت مہیا کی گئی ہیں انہوں نے اس ضمن میں نسٹ پر اظہار اعتماد کرنے پر یونیڈو کا بھی شکر یہ ادا کیا اور تربیتی ورکشاپ کے شر کا ء کے بہتر و مفید تر بیت کے حصول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا یونیڈو کے نمائندہ عصام القرار ہ نے یونیڈو کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے یونیڈو کے کر دار کی وجہ سے انہیں اس کا حصہ ہو نے پر فخر ہے یونیڈو 1970 سے پاکستان میں تجارت و ماحول کی بہتری اور انٹر پینور شپ کے فروٖ کیلئے کام کر رہی ہے اس وقت بھی یونیڈو کلین ٹیک کے تین مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جاری حالیہ تو نائی بحران میں بائیو ماس گیسفکیشن انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس سے نہ صرف صنعتی سطح پر توانائی کی ضرور یات پو ر ی ہو سکتی ہے بلکہ دیہا توں کو توانائی کی فراہمی کیلئے بھی با ئیو ماس ٹیکنالوجی انتہائی ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے اس موقع پر یو نیڈو کے زیر اہتمام کلین ٹیک کے حوالے سے ہو نیوالے عالمی مقابلہ میں پاکستانی کمپنی کی جانب سے ایندھن کے بچاؤ کیلئے تیار کر دہ پاکستانی ٹیم کے منصوبہ کی عالمی سطح پر پذیرائی کا بھی حوالہ دیتے ہو ئے کہاکہ اس منصوبہ سے کلین ٹیک ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خاصی مدد مل سکتی ہے انہوں نے اس حوالے سے مستقبل میں بھی نسٹ کے ساتھ ملکر ان منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے اپنے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا مذکورہ ورکشاپ میں نسٹ کے کاس این میں با ئیو انر جی کے دو ما ہرین کے علاوہ سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے آنیوالے مہمان ٹرینر نے بھی شر کا ء کو تربیت فراہم کی ،تربیتی ورکشاپ میں شر کا ء کو پریزنٹیشنز کے علاوہ با ئیو ماس گیس فا ئر کے عملی استعمال اور اس حوالے سے سو الات و جوابات کے ذریعہ بھی تر بیت فراہم کی گئی

متعلقہ عنوان :