میرے دیور جرائم پیشہ اور نشئی ہیں، مجھے اور میرے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں، پشاور کی رہائشی خاتون رمینہ

میرے بھائی بھی ان کے خوف سے غائب ہیں، میرے 8 سالہ زرداد اور 6 سالہ شایان کو اپنی روش پر لگانا چاہتے ہیں احکام بالا سے درخواست ہے مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس

منگل 16 فروری 2016 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) پشاور کی رہائشی خاتون رمینہ نے کہا ہے کہ میرے دیور جرائم پیشہ اور نشئی ہیں، مجھے اور میرے بچوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہیں، میرے بھائی بھی ان کے خوف سے غائب ہیں، میرے 8 سالہ زرداد اور 6 سالہ شایان کو اپنی روش پر لگانا چاہتے ہیں، میری احکام بالا سے درخواست ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور کی رہائشی خاتون رمینہ نے بتایا کہ میرے دیور اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ ہیں ان کے خلاف چارسدہ اور پشاور کے تھانوں میں ایف آئی آرز درج ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں کر رہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے، میرا شوہر امجد جو کہ آج کل معذور ہے اور میرے چار دیور اجرت پر قتل کرتے ہیں، جرائم پیشہ افراد سے تعلق ہے اور ہر طرح کی برائی میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے والدین وفات پا چکے ہیں اور میری نانی نے غیروں میں میرا رشتہ کروایا۔ ان کے بارے میں ہمیں معلوم نہ تھا کہ یہ لوگ جرائم پیشہ ہیں بعدازاں میرا شوہر امجد اور اس کے بھائی ہر قسم کے جرائم میں ملوث ہیں۔ میرے دیور میرے دو بھائی جو ان کے ڈر سے غائب ہیں انہیں بھی قتل کرنے اور مجھے بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور میرے بچوں کو بھی اپنے ساتھ ملا کر جرائم کی دنیا میں رکھنا چاہتے ہیں جبکہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے نیک بنیں لہٰذا میری وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے درخواست ہے کہ مجھے اور میرے بچوں 8 سالہ زرداد اور 6 سالہ شایان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور میرے دیوروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا

متعلقہ عنوان :