کویت نے 50سال سے زائد عمر کے افراد کے وزٹ ویزہ پر پابندی عائد کر دی

منگل 16 فروری 2016 23:51

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء)کویت کی وزارت داخلہ کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شیخ مزین الجراح نے 50سال سے زائد عمر کے تارکین وطن کے لئے وزٹ ویزہ پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوغیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندی عائد کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کویت کے امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شیخ مزین الجراح نے کہا کہ بعض تارکین وطن کویت میں فری میڈیکل سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کویت آجاتے ہیں، جس سے مقیم تارکین وطن کو اپنا علاج معالجہ کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ یہ پابندی عائد کرنا پڑی ہے۔