وزیراعلیٰ سندھ کو دنیا ایماندار اور محنتی تسلیم کرتی ہے، سخت کام سے وہ تھک جاتے ہیں،آنکھ جھپکنے کو سو جاناقرار دینا غلط ہے،تھر کے ہر گاوٴں میں ایمبولینس کھڑی نہیں کر سکتے،صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیوکی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو دنیا ایماندار اور محنتی وزیراعلیٰ تسلیم کرتی ہے، وہ تھک جاتے ہیں اور آنکھیں جھپکتے ہیں تو میڈیا اس کو سونا کہتا ہے جو مناسب نہیں، وفاقی وزراء اپنا سارا جاہ وجلال سندھ میں دکھاتے ہیں،تھر کے ہر گاوٴں میں ایمبولینس کھڑی نہیں کر سکتے،مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے،منگل کو سول اسپتال حیدرآباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اْنہوں نے مسلم لیگ نون کے وزرا اور شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بولے کہ وفاقی وزراء اپنا سارا جاہ وجلال سندھ میں دکھاتے ہیں، واپڈا میں ایک ملکہ وکٹوریہ ہے جو لاہور میں بیٹھا ہے اور ان کا نمائندہ وائسرائے حیدرآباد میں حیسکو میں بیٹھا ہے،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دنیا مانتی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ انتہائی محنتی ہیں،وزیراعلیٰ تھکاوٹ کی وجہ سے آنکھ کیا بند کرتے ہیں میڈیا ان کے پیچھے ہی پڑ جاتا ہے،آزاد کشمیر میں سیاسی کشیدگی کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر ایک پرامن وادی ہے جسے سیاسی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے، مسلم لیگ کا شیوہ ہے کہ جیسے بھی ہو الیکشن جیتے جائیں،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تھر کے ہر گاوٴں میں ایمبولینس کھڑی نہیں کر سکتے وہاں حالات مشکل ضرور ہیں،لیکن تھر کے حالات جیسے اب ہیں ویسے کبھی نہ تھے۔

متعلقہ عنوان :