پاکستان کو برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ،برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے مقدمات بارے پولیس تفتیش کر رہی ہے ، مجھ سے ایم کیو ایم کے مقدمات کے بارے میں بار بار پوچھا جاتا ہے،پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی میڈیا سے گفتگو
منگل 16 فروری 2016 23:52
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16فروری۔2016ء) پاکستان کے لئے نامزد برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے ، برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ،برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے بارے میں میٹروپولیٹن پولیس تفتیش کر رہی ہے اور وہ حکومت کے زیر اثر نہیں ہے، مجھ سے ایم کیو ایم کے مقدمات کے بارے میں بار بار پوچھا جاتا ہے، ان مقدمات سے متعلق پاکستان میں خاصی تشویش ہے۔
منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے طویل مدتی مواقع ہیں، برطانوی کمپنیوں کو پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کر رہے ہیں، میں تجارت کے ایجنڈے پر یقین رکھتا ہوں۔
تھامس ڈریو نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بارے میں لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس تفتیش کر رہی ہے اور پولیس حکومت کے زیر اثر نہیں ہے، مجھ سے ایم کیو ایم کے مقدمات کے بارے میں بار بار پوچھا جاتا ہے، ان مقدمات سے متعلق پاکستان میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ وسیع پیمانے پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں، منی لانڈرنگ منشیات کی روک تھام کیلئے پاکستان سے مل کر کام کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.