چارجنگ کرتے یا سوتے ہوئے فون کو تکیے کے نیچے نہ رکھیں۔ پولیس نے خبردار کردیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 فروری 2016 00:50

چارجنگ کرتے یا سوتے ہوئے فون کو تکیے کے نیچے نہ رکھیں۔ پولیس نے خبردار ..

نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے کچھ تصاویر ٹؤئٹ کی ہیں۔ان تصاویر میں جلے ہوئے تکیے، بستر اور ایک سمارٹ فون کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فون نے تکیے کے نیچے جب زیادہ گرم ہو کر آگ پکڑی تو وہ چارجر سے چارج ہورہا تھا۔
یہ حادثہ مین ہٹن کے ساتھ واشنگٹن ہائٹس میں پیش آیا۔پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اس حادثے میں کوئی زخمی بھی ہوا ہے یا نہیں۔
پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے لیے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ سوتے ہوئے اپنے تکیے کےنیچے موبائل نہ رکھیں، خاص طور پر اس وقت تو بالکل نہ رکھیں جب یہ چارج ہو رہا ہو۔