بیٹی کو جب سیف گیمز کیلئے منتخب کیا گیا تب اس کے اسکول والے اس بات سے لاعلم تھے کہ یہ کس کی بیٹی ہے: چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی بدھ 17 فروری 2016 01:11

بیٹی کو جب سیف گیمز کیلئے منتخب کیا گیا تب اس کے اسکول والے اس بات سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو جب سیف گیمز کیلئے منتخب کیا گیا تب اس کے اسکول والے اس بات سے لاعلم تھے کہ یہ کس کی بیٹی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بیکن ہاؤس میں پڑھتی ہے اور سکول کی ٹیم میں کھیلتی تھی وہاں پر ٹرائلز ہوئے تو وہ پاکستان ٹیم میں سلیکٹ ہو گئی جبکہ سکول والوں کو پتہ بھی نہیں تھا کہ یہ کس کی بیٹی ہے؟گھر گیا تو پوری فیملی کیس لیکر میرے پاس آئی کہ یہ سیف گیمز کیلئے سلیکٹ ہوگئی ہے تو میرے پوچھنے پر بتایا گیا کہ یہ سیف گیمز انڈیا میں ہیں۔

جس پر مجھے قائل کرنے میں کئی ہفتے لگے، سب سے اہم کردار بیٹی کے چہرے اور پھر خاندان کے ذمہ داروں نے ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :