ٹبہ سلطان پور : بارات دروازے پر اور دلہن والے گھر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 11:27

ٹبہ سلطان پور : بارات دروازے پر اور دلہن والے گھر کو تالے لگا کر غائب ..

ٹبہ سلطان پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء): ٹبہ سلطان پور کے ایک علاقہ میں ہونے والی شادی کے موقع پر اس وقت ایک عجیب صورتحال نے جنم لیا جب بارات دروازے تک آئی لیکن دلہن والوں کے گھر پر تالہ لگا ملا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آٹھ فروری کو خدا بخش نامی ایک شخص کا نکاح سدرہ سے ہوا جس کے بعد لڑکی والوں نے 16 فروری کو بارات لانے کی تاریخ بھی دے دی، جب دلہا بارات سمیت لڑکی والوں کے گھر پہنچا تو لڑکی والوں کے گھر تالا لگا تھا۔ معصوم دلہا اسے لڑکی والوں کی شرارت سمجھ کر انتظار میں دو گھنٹے وہیں بیٹھ گیا جس کے بعد اہلٍ علاقہ نے سمجھایا کہ وہ گھر چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی والوں کے خلاف کارروائی کی بھی یقین دہانی کروائی۔