وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، توہین آمیز زبان سے اجتناب کریں:برجیس طاہر
بدھ 17 فروری 2016 11:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت پرانی ووٹر لسٹوں پر انتخاب منعقد کرانا چاہتی ہے، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے مقابلے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کو زیادہ فنڈز فراہم کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کو ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 139 ارب روپے جاری کئے۔ برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ نکیال ایک حساس ترین علاقہ ہے جہاں ماضی میں کئی بار غیرمعمولی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید سے کہا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک جوڈیشل کمیشن قائم کریں کیونکہ آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کا قیام انکی حکومت کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
الزامات عمومی نوعیت کے ہیں
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.