کرکٹ پریشر کا گیم ہے ، دباؤ برداشت کرنیوالا ہی یہاں کامیاب ہوتا ہے:بسم اللہ خان
ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 11:36
دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کیخلاف ایونٹ میں اپنے پہلے مقابلے میں شاندار نصف سنچری سکور کرنے والے بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پریشر کی گیم ہے اور یہاں دباؤ برداشت کرنے والا کھلاڑی ہی کامیاب ہوتاہے ۔
(جاری ہے)
لاہور قلندر کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار پانے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بسم اللہ خان نے رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کو چ معین خان اور کپتان سرفرازاحمد نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں خوشی ہے کہ اللہ کی مہربانی سے انہوں نے پرفارمنس دیکر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ۔
بسم اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ کرکٹ کوئٹہ کی کرکٹ سے آسان لگ رہی ہے ، یہ سارا کھیل پریشر کا ہوتا ہے اور پریشر کو برداشت کرنے والا ہی اس میں کامیاب ہوسکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ انڈر 19کھیلنے کے بعد سیدھا فرسٹ کلاس کرکٹ میں آئے تھے جس کے بعد انہوں نے یو بی ایل میں شمولیت اختیار کی اور اب واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.