پروٹیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینگے،این مورگن

بدھ 17 فروری 2016 11:48

پروٹیز کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینگے،این مورگن

کیپ ٹاؤن ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز کے خلاف دورے کے دوران ٹیم نے جاندار کھیل پیش کیا ہے، انگلینڈ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی ، تاہم ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی طرح جنوبی افریقہ کو ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شکست سے دوچار کریگی۔ پروٹیز اور انگلینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) جمعہ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

انگلش ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائد نے کہا ہے کہ وہ سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتارینگے۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں شکست سے ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ انکی ٹیم پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ون ڈے کی شکست کو بھلا کر میدان اترے گی ۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ سیریز میں فتح کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :