پاکستان سپر لیگ ، احمد شہزاد نے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کیلئے لاہور کی بجائے کراچی کی حمایت کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 12:09

پاکستان سپر لیگ ، احمد شہزاد نے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کیلئے لاہور ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کیے لیے اپنے آبائی شہر لاہو ر کی بجائے کراچی کی حمایت کردی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے ، آگے آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے “ ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں راؤنڈ میچز کا آج آخری دن ہے اور کراچی کنگز پشاور زلمی کو ہرانے کی صورت میں پلے آف راؤنڈ میں پہنچ جائے گی ورنہ دوسرے میچ میں لاہورقلندر ز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں ہی پلے آف کھیل سکتی ہے ۔