نئی دہلی : عدالت کے باہر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوان پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا تشدد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 12:16

نئی دہلی : عدالت کے باہر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے نوجوان پر ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : کشمیری عوام کو پاکستان کے حق میں نعرے بازی اور پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی فوج کی جانب سے گرفتار کرنا تو عام بات ہے لیکن اب نئی دہلی میں بھی ایک نوجوان نے عدالت کے باہر ہی پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی تو بھارتی جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سے برداشت نہ ہوا اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں عدالت کے باہر ایک نوجوان نے پاکستان کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی تو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ او پی شرما نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ او پی شرما نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر نوجوان کو لاتوں اور گھونسوں کی برسات کرتے ہوئے مارا پیٹا۔

متعلقہ عنوان :