مین آف دی میچ بلوچستا ن کے نام کرتا ہوں ، ویوین رچرڈز سے بہت کچھ سیکھا : بسم اللہ خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 12:27

مین آف دی میچ بلوچستا ن کے نام کرتا ہوں ، ویوین رچرڈز سے بہت کچھ سیکھا ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر ز کیخلاف شاندار نصف سنچری سکور کرنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بسم اللہ خان نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ بلو چستان کے نام کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں بلوچستان سے بہت سے پیغامات موصول ہوتے ہیں جن میں ان کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ ساتھ بہترین پرفارمنس دکھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جاتا ہے اس لیے وہ اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ بلوچستان کے نام کر رہے ہیں ۔

کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے سرپرست سر ویوین رچرڈز کے بارے میں بسم اللہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کسی اور سے اتنا نہیں سیکھا جتنا ویوین رچرڈ سے سیکھا ہے، وہ صرف خود پر اعتبار کرنے پر زور دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خود پر بھروساہو تو ایک بار پر 10رن بھی بن جاتے ہیں ۔