میڈیا میری شادی شدہ زندگی بارے افواہیں پھیلانے سے باز آجائے، اداکار ارباز خان

بدھ 17 فروری 2016 12:33

میڈیا میری شادی شدہ زندگی بارے افواہیں پھیلانے سے باز آجائے، اداکار ..

ممبئی ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء)بالی وڈاداکار ارباز خان نے کہاکہ میڈیا اور اخبارات ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے باز آجائیں۔

(جاری ہے)

بالی وڈاداکار ارباز خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ میڈیا اور اخبارات ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں افواہیں پھیلانے سے باز رہیں،وہ روزانہ اپنی اہلیہ ملائیکا اروڑا خان کے ساتھ علیحدگی کی بے بنیادخبریں دیکھتے اور پڑھتے ہیں،اس لئے وہ یہی پیغام دینا چاہیں گے کہ میڈیا ان کے نجی معاملات میں مداخلت کرنا اور لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں اور اپنا کام ایمانداری سے کریں۔