سری دیوی کی بیٹی جہانوی تامل فلم سے کیئریر کا آغاز کرے گی

بدھ 17 فروری 2016 12:33

سری دیوی کی بیٹی جہانوی تامل فلم سے کیئریر کا آغاز کرے گی

ممبئی ۔ 17 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 فروری۔2016ء) معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جہانوی نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک سری دیوی اور انکے شوہر ممتاز فلمساز بونی کپور ان خبروں کی تردید کر رہے تھے کہ جہانوی فلموں میں کام کریں گی تاہم اب جہانوی نے ایک تامل فلم کا اسکرپٹ پڑھنا شروع کر دیا ہے اور وہ بھی اپنی ماں کی طرح اپنے فلمی سفر کا آغاز تامل فلموں سے کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :