ٹیسٹ بیٹسمینوں میں ایڈم ووگز کی ترقی مصباح الحق کے لیئے تنزلی کا باعث بن گئی
بدھ 17 فروری 2016 12:43
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) ٹیسٹ بیٹسمینوں میں ایڈم ووگز کی ترقی مصباح الحق کیلیے تنزلی کا باعث بن گئی، پاکستانی کپتان ٹاپ10 سے اخراج کے دہانے پر پہنچ گئے جب کہ یونس خان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ سے ویلنگٹن ٹیسٹ میں 239 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے والے ایڈم ووگز ایک درجہ ترقی سے ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں نویں نمبر پر پہنچ گئے، انھیں جگہ دینے کیلیے مصباح کو ایک قدم پیچھے دسویں پوزیشن پر آنا پڑا، یونس خان بدستور چھٹے درجے پر موجود جب کہ ٹاپ پوزیشن اسٹیون اسمتھ کے پاس ہے۔
ایک درجہ خسارے سے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اب تیسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ قابل ذکر ترقی آسٹریلیا کے پاکستان نڑاد بیٹسمین عثمان خواجہ کی ہوئی جو رواں سیزن رن مشین میں ڈھل چکے ہیں، انھوں نے6 اننگز میں 4 سنچریاں اسکور کیں، کیویز سے پہلے ٹیسٹ میں 140 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت وہ 10 درجے ترقی سے کیریئر بیسٹ 27 ویں نمبر پر پہنچ چکے، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے سیزن کا آغاز 65 ویں پوزیشن سے کیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.