وہاب ،احمد شہزاد کے جھگڑے سے پی ایس ایل کامیاب ہوتی لگ رہی ہے :وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 12:51

وہاب ،احمد شہزاد کے جھگڑے سے پی ایس ایل کامیاب ہوتی لگ رہی ہے :وسیم اکرم

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستا ن سپر لیگ کے سفیر وسیم اکرم نے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور اوپنر احمد شہزاد کے مابین ہوئے جھگڑے کے بعد پاکستا ن سپر لیگ کو کامیاب قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے میدانوں پر ایسے واقعات کھیل کا حصہ ہیں تاہم اس لڑائی سے لگتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کامیاب ہوگئی ہے اور کھلاڑیوں پر بھی شائقین کرکٹ کے سامنے کاکردگی دکھانے کا دباؤ نظر آرہا ہے ۔