پی سی بی فسٹ کلاس امپائر رانا سہیل منظور ریٹائر ہوگئے

بدھ 17 فروری 2016 12:52

پی سی بی فسٹ کلاس امپائر رانا سہیل منظور ریٹائر ہوگئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پی سی بی فسٹ کلاس امپائر رانا سہیل منظور ریٹائر ہوگئے ۔پی سی بی فسٹ کلاس امپائر رانا سہیل منظور 1956ء میں لاہور میں پیدا ہوئے مسلم کمرشل بینک میں 40 سال خدمات سرانجام دیں اور آپریشن مینجر اور ایگزیکٹو کی پوسٹ سے ریٹائر ہوئے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کرکٹ کے میدانوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیتے ہوئے پی سی بی فسٹ کلاس امپائر کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ 28 سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔

اس موقع پر مینجر امپائر اینڈ ریفریز پی سی بی بلال قریشی نے انہیں شیلڈ کے ساتھ چیک پیش کیا اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت وتندرستی عطا فرمائے اور یہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرکٹ کے میدانوں میں اسی طرح خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔