جاپان:سیمورائی تلوار لگنے سے اداکار ہلاک

بدھ 17 فروری 2016 12:54

جاپان:سیمورائی تلوار لگنے سے اداکار ہلاک

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء)جاپان میں ایک اداکار تھیٹر کی ریہرسل کے دوران پیٹ میں سیمورائی تلوار لگنے سے ہلاک ہو گیا۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاپان میں ایک تھیٹر گروپ کے 33سالہ اداکار ڈیاگوشینو ٹوکیو کے ایک سٹوڈیو میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریہرسل کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آ یا۔انہیں واقعہ کے فورا بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے،ٹوکیو پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آ یا موت حادثاتی تھی یا پھر قتل ہے