ذاتی زندگی میں ساتھ دینے والا شوہر بنوں گا ،ارجن کپور

بدھ 17 فروری 2016 12:54

ذاتی زندگی میں ساتھ دینے والا شوہر بنوں گا ،ارجن کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے معروف اداکارارجن کپور کا کہنا ہے کہ میں ذاتی زندگی میں ساتھ دینے والا شوہر بنوں گا اور اپنی بیوی کے لیے ناشتہ خود بناؤں گا۔ یہ بات انہوں نے فلم ”کی اینڈ کا“ کاٹریلرلانچ کرنے کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اداکار ارجن کپور کا کہنا تھا کہ گھریلو خواتین کے بارے میں سوچا جاتا ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کرتیں اور ان کا کام گھر میں بیٹھناہے جبکہ ایسا نہیں،وہ ہمارے لیے کئی قربانیاں دیتی ہیں۔

اپنی نئی آ نے والی فلم”کی اینڈ کا“ کے بارے میں ارجن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے فلم کی کہانی پڑھی تو انہیں اندازہ ہوا کہ باروجی ہونے کا کام بھی انہیں سیکھنا پڑے گا۔اس موقع پر ارجن کے ساتھ موجود اداکارہ کرینہ کپور کا مزاحیہ انداز میں کہنا تھا کہ مجھے ایک باورچی کی ضرورت ہے اور ارجن اس کے لیے بہتر رہیں گے

متعلقہ عنوان :