سعودی شخص نے اپنے 11 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 13:07
منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : ایک سعودی شخص نے اپنے ہی گیارہ سالہ بیٹے کو چاقو کا استعمال کرتے ہوئے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 11 سالہ عبد اللہ جزان کے جنوبی علاقہ کے ایک اسکول میں چوتھی جماعت کا طالبعلم تھا۔ عبد اللہ کولینے کے لیے اس کے والد اسکول آئے، لیکن چالیس سالہ سعودی شخص اپنے بیٹے کو گھر لیجانے کی بجائے ایک ویران جگہ پر لے گیا جہاں اسے قتل کر دیا۔
بعد ازاں سعودی شخص نے دبئی پولیس کی ایک چوکی پر جا کر خود کو پولیس کے حوالے بھی کر دیا۔ روزنامہ الوطن کے مطابق پولیس نے سعودی شخص کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر بے حسی و حرکت پڑی عبد اللہ کی لاش بھی بر آمد کر لی۔ عبد اللہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ والدین کی علیحدگی کے بعد عبد اللہ اپنے دادا کے ساتھ رہتا تھا۔(جاری ہے)
رشتہ داروں نے مزید بتایا کہ عبد اللہ کے والد حال ہی میں جیل سے ایک قتل کی سزا بھگٹ کر نکلے تھے لیکن جیل سے نکلنے کے بعد وہ خود کو بہت اکیلا محسوس کرتے تھے۔
عبد اللہ کے والد کے ہمسایوں نے بتایا کہ 40 سالہ شخص کو اکثر خودکلامی کرتے ہوئے اور لوگوں سے منشیات طلب کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم ضلعی تعلیمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ عبد اللہ کو اس کے والد کے ساتھ کس طرح بھیج دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.