ماضی کے مقابلے میں آج کا نوجوان ہدایتکاربہت باصلاحیت ہے، قوی خان

بدھ 17 فروری 2016 13:09

ماضی کے مقابلے میں آج کا نوجوان ہدایتکاربہت باصلاحیت ہے، قوی خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پاکستانی فلم و ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار قوی خان نے کہاہے کہ نے ماضی کے مقابلے میں آج کا نوجوان ڈائریکٹر بہت باصلاحیت ہے اور جو لوگ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد ہمارے سامنے آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں کام کرنے کا جذبہ اور شوق زیادہ نظر آتا ہے اور یہ فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔سینئر اداکار قوی خان نے کہا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہی ہے اب ہماری فلمیں بھی دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں پاکستانی فلموں کی غیر ممالک میں کامیابی خوش آئند ہے۔