پاکستان سپر لیگ ، سرفراز احمد نے صحافی کے متعصبانہ سوال کا شاندار جواب دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 13:19

پاکستان سپر لیگ ، سرفراز احمد نے صحافی کے متعصبانہ سوال کا شاندار جواب ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے صحافی کے متعصبانہ سوال کا شاندار جواب دیکر انہیں خاموش کرا دیا ۔

(جاری ہے)

لاہو ر قلندر ز کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سے سوال کیا کہ لاہور کے خلاف ان کے اس میچ کا کراچی پر اثر پڑنا تھا تو کیا اس سلسلے میں ان پر کوئی خاص دباؤ تھا ؟۔

اس سوال کے جواب میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وہ کسی اور ٹیم کے لیے نہیں بلکہ اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے کھیل رہے تھے،ان کے یا کسی اور کھلاڑی کے ذہن میں کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ وہ کراچی یا کسی اور ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔