محبت ایک لاثانی جذبہ ہے جس کو کسی خاص دن کے لئے مخصوص کر دینا مناسب نہیں ‘ فلمسٹار ثناء

بدھ 17 فروری 2016 13:45

محبت ایک لاثانی جذبہ ہے جس کو کسی خاص دن کے لئے مخصوص کر دینا مناسب نہیں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) فلمسٹار ثناء نے کہا ہے کہ محبت ایک لاثانی جذبہ ہے جس کو کسی خاص دن کے لئے مخصوص کر دینا مناسب نہیں ، مجھے سب سے زیادہ محبت اپنے بچوں سے ہے کیونکہ یہ قدرتی امر ہے کہ ایک ماں سب سے زیادہ محبت اپنے بچوں سے ہی کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی کے بعد مجھے اپنے شوہر فخر امام سے زیادہ محبت رہی اور بچوں کی پیدائش کے بعد محبت تقسیم نہیں ہوئی بلکہ اپنے اپنے حصے کے مطابق سب کو مل رہی ہے ۔

اداکارہ ثناء نے کہا کہ مجھے اپنے بہن بھائیوں اور پرستاروں سے بھی محبت ہے اور خاص طور پر میں پاک فوج کے شہداء کا ذکر ضرور کرنا چاہوں گی جنہوں نے ملک و قوم کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری قوم ان سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے اور اسی لیے میں کہتی ہوں کہ محبت کو کسی ایک دن کے لئے مخصوص نہ کیا جائے ۔