نیب سے وزیراعظم کے خاندان کو کوئی خطرہ نہیں،عرفان صدیقی

بدھ 17 فروری 2016 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب مختلف ہتھکنڈوں سے قطر کے ساتھ ہونیوالے ایل این جی معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اس سلسلے میں گزشتہ کئی ماہ سے سوچ بچار کررہی تھی گزشتہ روز ایک ٹی وی ٹاک شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا کہ نیب کی کارکردگی صفر ہے اور نیب سے وزیراعظم کے خاندان کو کوئی بھی خطرہ نہیں ہے نیب کی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے نظام کو کیسے چلایا جاسکتا ہے جب معصوم لوگوں کو ہراساں کیاجارہا ہے حکومت نے ایل این جی درآمد کرنے کیلئے قطر سے ایک زبردست معاہدہ کیا ہے اور نیب اس کو بدقسمتی سے سبوتاژ کرنا چاہتی ہے مگر سوال یہ ہے کہ کیا پارلیمنٹ نیب کے سامنے بے یارومددگار ہے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہمیں دیکھیں کہ نیب کس طرح کام کررہی ہے بدعنوان عناصر کیخلاف اگر کارروائی ہوتو ہمیں اعتراض نہیں البتہ معصوم آفیسرز کو تنگ نہیں کرنے دیاجائے گا حکومت نیب کے معاملات پر نظر رکھنے کیلئے ایک قانون بنانے کا بھی سوچ رہی ہے اس قانون کے تحت ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے گا اور نیب کو کوئی بھی کیس رجسٹر کرنے سے پہلے اس کمیشن سے منظوری لینا پڑے گی