شکریال میں حساس اداروں اور پولیس کا سر چ آ پر یشن ، 135گھروں کی تلاشی ، 13مشتبہ افرا د گرفتا ر

اسلحہ اوروفاقی پولیس کی وردیاں برآمد

بدھ 17 فروری 2016 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) تھانہ کھنہ کے علاقے شکریال میں حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہاوروفاقی پولیس کی وردیاں برآمد کرلی گئی ہیں ، مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 135گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 13مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیاگیا ہے ۔ آن لائن ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے نیو شکریال اسلام آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیاہے جس دوران ایک سو پینتیس گھروں کی تلاشی لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے جس کے قبضہ سے وفاقی پولیس کی وردیاں ،ایک سیون ایم ایم رائفل ،دو ایس ایم جی 20روند اور دو میگزین ،دو تیس بور پستول کے ساتھ پینتیس روند ، ایک چوالیس ایم ایم رائفل برآمد کیے گئے ہیں ۔ سرچ آپریشن میں حساس اداروں ،وفاقی پولیس ،پولیس کمانڈوز ، پاکستان رینجرز ،اے ٹی ایس اور لیڈیز کمانڈوزنے حصہ لیا ۔گرفتار ہونے والے افراد اور مال مسروقہ کو تھانہ کھنہ پولیس کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :