میڈیا اور سول سوسائٹی قانون کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ماہرین کا سیمنیار سے خطاب

بدھ 17 فروری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) ماہرین نے کہا ہے کہ میڈیا اور سول سوسائٹی قانون کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاصل برنجو نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے پاکستان کا عالمی اینڈیکس انتہائی مایوس کن ہے پاکستان چھٹا بڑی آبادی والا ملک ہے اور دنیا بھر میں سروے میں 98 ویں نمبر پر ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی ملک میں قانون کی حکمرانی مضبوط کرنی چاہئے پلڈاٹ کے صدر احمد بلال صوفی نے قانون کی حکمرانی کے استحکام کے لئے میڈیا اور سول سوسائٹی کے کردار پر زور دیا انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے استحکام میں میڈیا کو ایک اتحادی ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ پولیس کی مکمل طور پر اصلاح ( ریفارم ) کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :