مصری سکواش کھلاڑیوں کی دوستانہ میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنیکی تصدیق
بدھ 17 فروری 2016 14:18
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) مصر کے سکواش کے کھلاڑیوں نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ میچوں کی سیریز کیلئے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ‘ مصری کھلاڑی سیریز کے لئے 4 اپریل کو پاکستان آئیں گے۔
(جاری ہے)
پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان چھ میچوں کی سیریز 5 سے 8 اپریل تک کراچی میں شروع ہوگی جس کے لئے مصر کے پانچ کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستان اور مصر کے پانچ پانچ کھلاڑیوں کے درمیان چھ میچوں کی دوستانہ سیریز کھیلی جائے گی ‘سیریز کا مقصد قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے بعد مصر کے ساتھ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن نے اسلام آباد جیسا سکواش کورٹ پی اے ایف میوزیم کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کورٹ پر مصر اور پاکستان کے درمیان چھ میچوں کی دوستانہ سیریز کھیلی جائے گی-متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.