پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر اویس شاہ پاکستان سپر لیگ میں مشکلات کا شکارکراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے

بدھ 17 فروری 2016 14:19

پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر اویس شاہ پاکستان سپر لیگ میں مشکلات کا ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر اویس شاہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں مشکلات کا شکارکراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔خلیج ٹائمز کو اویس شاہ نے انٹرویو میں کہا کہ لیگ کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کا شاندار قدم ہے جس سے ہر جگہ اچھی نظر سے دیکھا گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں کیون پیٹرسن، کرس گیل، شین واٹسن اور شکیب الحسن جیسے بڑے کھلاڑیوں کی شرکت سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کوسیکھنے کا موقع ملے گا ‘ان کی موجودگی نوجوانوں کے لیے متاثرکن ہوگی ‘ کرکٹ کیلئے زرخیز ملک میں نئے عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقاریونس سامنے آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق مسائل حل کرنے میں بھی مددگارثابت ہوگی ‘ لیگ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے اور یہ انھیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان سیکورٹی مسائل کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوا تو یہ ٹورنامنٹ ملک کے اندر منعقد کیا جاسکتا ہے اور یہ ملک میں کرکٹ کی ترقی کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔اویس شاہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے جہاں ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پشاور زلمی کے خلاف اگلا میچ جیتنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :