اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان یکم مارچ سے شوبز سر گر میاں دوبارہ شروع کر ینگی

بدھ 17 فروری 2016 14:33

اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان یکم مارچ سے شوبز سر گر میاں دوبارہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان یکم مارچ سے شوبز سر گر میاں دوبارہ شروع کر ینگی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صائمہ خان سے لاہور کے دو پر وڈیوسر نے اپنے ڈراموں میں کام کر نے کیلئے رابطہ کیا ہے جسکے بعد صائمہ خان تقریبا2ماہ کے وقفے کے بعد یکم مارچ سے دوبارہ شوبزسر گر میوں کاآغاز کرتے ہوئے لاہور سے دوبارہ اسٹیج ڈرامہ کر یگی اس حوالے سے صائمہ خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے الگ رہی ہوں مگر اب ایک بار پھر شائقین کی دلوں پر راج کر نے کیلئے اسٹیج ڈرامہ کر نے جا رہی ہوں اور یقینی طور پر شائقین کو میرا نیا ڈرامہ اور نیاانداز ضرورت پسند آئیگا ۔

متعلقہ عنوان :