سب سے بڑا گریمی ایوارڈ ٹیلرسوئفٹ کے نام

بدھ 17 فروری 2016 14:37

سب سے بڑا گریمی ایوارڈ ٹیلرسوئفٹ کے نام

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) گریمی ایوارڈز تقریب میں مختلف کیٹگریز میں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کوایوارڈزسے نوازا گیا، ٹیلرسوئفٹ ایک بارپھربہترین البم کا ایوارڈ لے اڑیں۔لاس اینجلس میں سجی گریمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کیلئے میوزک کی دنیا کے بڑے نام جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

گریمی ایوارڈز میں سال کی بہترین البم کا ایوارڈ ٹیلرسوئفٹ کو البم 1989کیلئے دیا گیا۔

برطانوی گلوکار اورنغمہ نگار ایڈ شیرین نے سانگ آف دی ائیر کے لیے گریمی ایوارڈ جیتاجبکہ میگہن ٹرینر بہترین نئے گلوکار قرار پائے۔تقریب میں معروف گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگا دئیے ۔رنگا رنگ ایونٹ میں لیڈی گا گا نے معروف آنجہانی سنگرڈیوڈ بووی کوشاندارپرفارمنس کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :