سعودی شاہی خاندان نے پاکستانی شخص کے علاج کا حکم جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 14:51

سعودی شاہی خاندان نے پاکستانی شخص کے علاج کا حکم جاری کردیا

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء): سعودی شاہی خاندان کے ایک ممبر نے پاکستانی شخص کا علاج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ روزنامہ ”صدا“ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ 20 سال سے دالفیل میں مبتلا پاکستانی شخص کے علاج کا حکم دے دیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کا تعلق مدینہ کے مغربی ٹاؤن سے ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستانی شخص نے بیماری بگڑنے کے بعد بذریعہ اخبار حکومت سے اپنے علاج کی اپیل کی تھی۔

صدا اخبار کے مطابق مدینہ کے شہزادہ فیصل بن سلمان کے امیر نے متاثرہ شخص کا اندرون اور بیرون سعودی عرب میں موجود اسپیشل میڈیکل سینٹر میں علاج کروانے کا حکم دیا ہے۔دالفیل ایک ایسی بیماری ہے جس میں متاثرہ شخص کے جسم کے متعدد حصے خطرناک حڈ تک سوجھ کر وزنی ہو جاتے ہیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری متعدد دیگر بیماریوں کا موجب بھی بنتی ہے۔