انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے عہدیداران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ‘چوہدری محمد یسیٰن

بدھ 17 فروری 2016 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین ، صدر اورنگزیب خان، چئیرمین راجہ شاکر زمان کیانی ، سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،سردار آصف ، و دیگر نے انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیدان جن میں صدر الطاف حسین شاہ، جنرل سیکرٹری خرم اقبال ، سنئیر نائب صدر چوہدری اشرف فرزند، جوائنٹ سیکرٹری جمیل احمد ، وائس پریذیڈنٹ زین العابدین، وائس پریذیڈنٹ محمد علی شیخ ، رابطہ سیکرٹری ملک عبدالباسط ، فنانس سیکرٹری راجہ عمران رشید ، انفارمیشن سیکرٹری محمود احمد بھٹی شامل ہیں ان کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین ( سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ نئے منتخب ہونے والے عہدیداران ستارہ مارکیٹ کے تاجران کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیں گے اور دیگر مڈل کلاس لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس کاوش میں ہم ان عہدیداران کے ساتھ ہوں گے اور جہاں ہماری ضرورت پیش آئے گی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔