پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ کی لاہورکو شکست پر کراچی کنگز کے مالک میڈیا گروپ نے جشن منایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2016 14:58

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ کی لاہورکو شکست پر کراچی کنگز کے مالک میڈیا ..

کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو شکست پر کراچی کنگز کے مالک میڈیا گروپ نے جشن منایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے میں 2وکٹوں سے شکست دیکر کراچی کنگز کی ٹیم کو نئی زندگی دی جس پر کراچی کنگز کے مالک نجی میڈیا گروپ کے سیٹ پر سیٹ جشن کا سماں دیکھنے میں آیا جہاں کسی نے بھنگڑے ڈالے ،کسی نے سجدہ شکر ادا کیا تو کسی نے نعرے بازی سے اپنی خوشی کا اظہا ر کیا ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان کا کہناتھا کہ آج کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :